ہزاہ ڈویژن معدنیات سے مالامال خطہ ہے
)سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہاہے کہ ہزاہ ڈویژن معدنیات سے مالامال خطہ ہے معدنیات کے قانونی کاروبارسے جہاں مالکان کوفائدہ ہوگاوہاں روزگارکےمواقع بھی پیداہوں گے اور علاقہ بھی ترقی کرے گا مائینز کے کاروبارسے وابستہ افراد کے مسائل وزیراعلٰی خیبرپختونخواکے نوٹس میں لائینگے۔ وہ گزشتہ فرنٹئیرمائینزایسوسی ایشن کے وفد جسمیں شیربندی خان۔عزیرتنولی۔ملک ممتاز۔اورفاروق خان شامل تھے سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پروفد نے بابرسلیم سواتی کو بتایاکہ صوبائی حکومت نے مائینز رائلٹی میں دوسوسے تیرہ سوفیصدتک اضافہ کردیاہےجس سے کاروبار کرناممکن نہیں رہاہے جبکہ کے پی کے کی بنسبت دیگرصوبوں میں مائینزپررائلٹی کم ہے جس ہمارا اور انڈسٹریل کا دیگر صوبوں کیساتھ کاروبار مشکل ہوگیاہے اور باہرکے انوسٹر دیگر صوبوں میں کاروبار کوترجیع دیں گے انھوں نے بتایا کے محکمہ معدنیات نے کل 3900 لیزگرانٹ کی ہیں جبکہ صرف 600 پرکام ہورہاہےباقی بند پڑی ہیں اگرحکومت ہماری تجویز پرعمل اور ہمارے مسائل حل کرے تواس سے حکومت کاٹارگٹ جوانھوں نے بجٹ میں رکھاہے وہ بھی پوراہوگااور اس سے زیادہ رائلٹی وصول ہوسکتی ہے۔سپیکربابرسلیم سواتی نے وفد کویقین دلایا کہ وہ مائینز اونرز کے مسائل وزیراعلٰی خیبر پختونخواکے نوٹس میں لائینگے تاکہ معدنیات کے کاروبار سے علاقہ ترقی کرے اور روزگارکے مواقع پیداہوں