سرہان کی روڈ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

0

کلگان(وحیدالرحمن سے)کیری خوانین اور سرہان کے درمیان ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سرہان کی روڈ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا سردارمحمدیوسف روڈ کیلئے فنڈز فراہم کرلے دیرینہ مطالبہ پورا کردیا تاج ملوک گجر تفصیلات کےمطابق سرن ویلی کے گاوں سرہان کے رہائشی تاج ملوک گجر نے ٹیلی فون پر نمائندہ شمال وحیدالرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیری سرہان کے عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں اہم ایشو سرہان کی روڈ کا تھا جس پر حشمت خان آف کیری نزاکت خان بلال خان خرم خان بلاول خان رستم خان سردار خان شاہنواز خان ضیاء خان اللہ نواز خان نے باقاعدہ اعلان کیا کہ سران اور کیری ایک گاؤں ہے اس روڈ کا مسئلہ یہ آپ کا نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ ہے ہم اسے حل کریں گے جرگہ میں بستی سرہان کی طرف سے مجتبی گجر چوہدری صادق ممتاز گجر شاہ خان گجر میاں داد گجر داؤد کاکا غلام علی چھپڑی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں یہ مطالبہ کیری کے خوانین سے کیا گیا جس پر خوانین کیری نے سران کی بستی کا یہ درینہ مطالبہ حل کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان شاءاللہ چند دنوں بعد ہم سردارمحمدیوسف سردار شاہجہان یوسف اور سردار شاہ خان کی قیادت میں انکے منظور کردہ فنڈز سے سران روڈ پر کام کا آغاز کریں گئے تاج ملوک گجر نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر خوانین اور سر فہرست نزاکت خان حشمت خان بلال خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے سران کی بستی کو عزت دی اور سہولیات زندگی کے لیے روڈ کا مسئلہ حل کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللہ سردارمحمدیوسف کی قیادت میں یہ کام جاری و ساری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.