محکموں اور سیاسی قیادت کی ہم آہنگی سے عوامی مسائل حل ہوتے ہیں

0

مانسہرہ(بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہیکہ محکموں اور سیاسی قیادت کی ہم آہنگی سے عوامی مسائل حل ہوتے ہیں ماضی میں جب بھی نئی حکومت بنی ایک وقت تک محکموں اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی نہ ہونے سے عوام سفر کرتے رہے ہیں وہ گزشتہ روز سرکٹ ہاوس مانسہرہ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت مانسہرہ کے مسائل حل کرنے اور شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں منعقد ہوا، رکن صوبائی اسمبلی اکرام غازی،صوبائی نائب صدر تحریک انصاف کمال سلیم سواتی،ضلعی صدر پی ٹی آئی مانسہرہ سردار خان، سابق امیدوارصوبائی اسمبلی عبدلشکور خان اجلاس میں سپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، ڈی پی او، اور تمام ڈسٹرکٹ کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی بابر سلیم سواتی نے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کو بلانے کا اہم مقصد محکموں اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ ہم سب ایک پیج پر ہو کر عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کر سکیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کر پائیں۔ بابر سلیم سواتی نے کہاماضی میں ہم دیکھتے آئیں ہیں کہ جب بھی نئی سیاسی حکومت بنتی ہے تو اس میں اور محکموں میں ایک لمبے وقت تک ہم آہنگی نہیں بنتی جس سے عوام بری طرح متاثر ہوتی ہے اور آج اس اجلاس میں ہم اسی بات کا عزم لے کر اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم نے اپنی اپنی زمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھانا ہے، انھوں نے کہا کہ ادھر موجود تمام افسران و اہلکار ہمارے لیے قابلِ عزت ہیں اور ہر وہ بندہ خراج تحسین کا مستحق ہے جس نے اپنی اولین ترجح میں عوامی خدمت رکھی ہے اور انگریز کی بنائی ہوئی غلط روایات کو ترک کیا۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان سے سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیے ہوئے ہیں جس میں ہماری ضلعی پولیس اور انتظامیہ کو تمام سیاحوں کو سہولیات فرہم کرنی ہے اور اس بات کی تسلی کرنی ہے کہ کوئی بھی اہلکار کسی سیاح کو تنگ نہ کرے تاکہ ہمارے مانسہرہ کی ٹوریزم کو فروغ ملے اور پورے ملک کے لوگوں کا ہمارے ضلع کے سیاحتی مقامات پراعتماد بڑھے۔ اسکے علاوہ سپیکر بابر سلیم سواتی نے مانسہرہ تحصیل میونسپلٹی کو ہدایت دی کہ پارکنگ کا مسئلہ اور ریڑھیوں کے لیے کوئی ایسے پوائنٹس مختص کیے جائیں جہاں ان لوگوں کو بھی سہولت ہو اور عوام کے لیے بھی آسانی ہو سکے۔ اسپیکر اسمبلی نے ریسیکو1122 کی بلنڈنگ اور گاڑیوں کے ایمرجنسی پوائنٹس کے معاملے کو حل کرنے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے میں ڈیسیز کوٹے پر ریکروٹمنٹ،محکمہ معدنیات کومانسہرہ میں مزید فعال کر کے ریوینیو بڑھانے، پبلک ہیلتھ، محکمہ آبیاشی، ضلعی فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کو اپنی استعدکار اور عوامی خدمت کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بابر سلیم سواتی نے مزید کہا کہ وہ بندہ جو سرکاری امور میں رشوت لے کر اللہ کے احکامات اور ملک سے غداری کرے گا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا اور ہم سب نے مل کر ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا اس وقت ہمارے مانسہرہ کے جتنے بھی اراکین اسمبلی ہیں چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہو ہمیں سب کو ایک ساتھ ہو کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس میں آئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ہم جس مقصد کے لیے سب آج اکھٹے ہوئے ہیں اس میں کامیابی ملے گی۔ تقریب کے آخر میں مانسہر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، نائب صدر پی ٹی آئی کمال سلیم سواتی،ایم پی اے اکرام غازی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالشکور خان کو شلیڈز پیش کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.