سردارمحمدیوسف کی اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی ملاقات
مانسہرہ (سید نعمان شاہ) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی سردارمحمدیوسف کی اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی ملاقات۔ملاقات میں سردار محمد یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکی کناری ڈیم کے افتتاح کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔وزیر اعظم سردار محمد یوسف کی دعوت پر آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور بالاکوٹ میں سکی کناری ہائیڈورو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے اس موقع پر سردار محمد یوسف نے
مانسہرہ شہر کے لئے سعودی عرب کے فنڈ سےگریوٹی واٹر سپلائی سکیم کے کام کو شروع کروانے سمیت حلقہ NA-14 کیلئے ترقیاتی پیکج پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔جںکہ ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں کو سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم سے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے اسمبلی میں زیر التو بل کو قومی اسمبلی میں لا کر منظور کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا وزیر اعظم نے سوئی گیس منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے جلد فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔۔