مانسہرہ بغیر پارکنگ کے نجی سکولوں اور ہسپتالز درد سر بن گئے

0

مانسرہ(نیوز رپورٹر)مانسہرہ بغیر پارکنگ کے نجی سکولوں اور ہسپتالز درد سر بن گئے، اکثریتی نجی ھسپتالز و لیبارٹریاں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کی بڑی وجہ بن گئے، شہریوں و عوامی مطالبات کے باوجود بغیر پارکنگ ہسپتالوں اور سکولوں کے خلاف کاروائی نہ ھوسکی، اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں سمیت تاجربرادری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے عملی کاروائی نہ ہونے کے باعث مانسہرہ شہر بازار و اردگرد کے بعض روڑوں پر بغیر پارکنگ کے نجی سکولوں اور نجی اسپتالوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بغیر پارکنگ کے نجی ہسپتالوں اور نجی سکولوں کے اگے سارا دن کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے روڈوں پر ٹریفک روحانی کے دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں بلکہ تاجر برادری کو بھی سخت کوفت سے گزرنا پڑھ رہا ھے، مانسہرہ و گردنواح کے شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ سے مانسہرہ میں بغیر پارکنگ کے ایسے تمام نجی سکولز و ہسپتالوں جو دوران ٹریفک روانی خلل خا باعث بن رھے ھیں کہ خلاف فوری عملی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.