لاکھوں روپوں کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
تھانہ سٹی پولیس مانسہرہ کی کامیاب کاروائی،لاکھوں روپوں کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،پشاور کے رہائشی مسعود نواب نامی شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ کی رات 10بجکر 40منٹ پر تھانہ سٹی پولیس کو بائی پاس پر ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ہنڈا سوک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا اور چیکنگ کی گئی۔دوران چیکنگ گاڑی میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ملزم موقع پر اسلحہ کی نسبت سے پولیس کو کوئی بھی لائسنس یا دستاویز پیش نہ کرسکا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور ریکور کیا گیا اسلحہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔ ریکور کیئے گئے اسلحہ میں 28پستول 30بور،30بور ماوزرز 5عدد،9MMماوزر 3عدد،5رپیٹرز12بور،شارٹ گنز 12بور 5عدداور 75
پیکٹ کارتوس برآمد ہوئے۔