قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے ٹھیکیداروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی

0

مانسہرہ(سپیشل رپورٹر) تحصیل کونسل بالاکوٹ کے اجلاس میں متعدد قرادادوں کی منظوری کے ساتھ فرضی،کاغذی منصوبوں کو زبانی جمع خرچ کے ساتھ مکمل کر کے ملی بھگت سے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے ٹھیکیداروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی،بھاری فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو عوامی کٹہرے میں لانے اور لوٹ مار مچا کر خزانے سے وصول کردہ رقم واپس خزانے میں جمع کروانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی،تحصیل کونسل بالاکوٹ کا اجلاس گزشتہ روز تحصیل چیئرمین سید ابراہیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے،اجلاس نے ممبران تحصیل کونسل نے مختلف مطالبات پیش کیے جنہیں اکثریت رائے سے منظور کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل بسیاں کے چیئرمین سردار لیاقت کسانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایم اے بالاکوٹ میں کروڑوں روپے کا فنڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے بغیر من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کیا گیا ہے،انہوں نے کئی فرضی،کاغذی اور بے بنیاد منصوبوں کا ذکر کیا اور بتلایا کہ کس طرح مافیاء سرگرم ہے جو کہ نام عوام اور عوام کے حقوق کی کرتے ہیں مگر اندھی لوٹ مار مچانے والے ایسے بے ضمیر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے حساب دیا جائے اور ٹی ایم او بغیر کام مکمل کئے پیسے لے جانے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرے جس پر ہاؤس نے حمایت کی اور اکثریت رائے سے قرارداد منظور کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.