لکی مروت آپریشن میں زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گئے، پولیس اہلکار کانسٹبل سعید خان گزشتہ روز ہونے والے آپریشن میں زخمی ہوئے تھَے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہید پولیس اہلکار خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں میں زیر علاج تھا، جبکہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار ڈی ایس پی لکی کے ساتھ بطور گنر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ یاد رہے کہ لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری پر بس دھماکے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا، اس آپریشن میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
