خواتین کوباعزت روز گار کی فراہمی کیلئیے صوبہ میں ہنرمند پروگرام کاآغاز
مانسہرہ(بیورورپورٹ)وزیراعلٰی کی مشیر برائے سوشل ویلفئیر وخصوصی تعلیم مشال یوسفزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے خواتین کوباعزت روز گار کی فراہمی کیلئیے صوبہ میں ہنرمند پروگرام کاآغاز کیا جسکے تحت ووکیشنل سنٹرز اور دستکاری سنٹرز میں خواتین کوٹریننگ دیکر ہنر مند بنایاجائیگا اور کاروبارکیلئیے پانچ لاکھ روپے تک قرض بھی دیں گے جسکے لئیے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئیے گے ہیں وہ گزشتہ روز دورہ مانسہرہ کے دوران سوشل ویلفئیرکمپلکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھی اس موقع پرانکے ہمراہ صوبائی نائب صدر تحریک انصاف کمال سلیم سواتی اور ایم پی اے منیرحسین لغمانی بھی موجودتھے۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف این جی اوز اور مخیرحضرات کے تعاون سے سوشل ویلفئیرزمیں پچاس فیصد کام کررہی ہے اور اس مد میں ملنے والی رقم کے درست استعمال اوراسکے آڈٹ کویقینی بنایاجائے گا انھوں نے کہا کہ سلائی مشینوں کی فراہمی پرسیاست کے بجائے سلائی مشینیں متعلقہ سنٹرز کوہی فراہم کی جائیں گی جبکہ معزور افراد کی مدد انھیں انکی ضرورت کیمطابق ویل چئیرز اور دیگرسامان کی فراہمی کیلئیے تمام اضلاع کی سطح پرٹاسک فورس کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے جوکہ سروے کرکے معزور افراد سے متعلق رپورٹ دیں گے۔جبکہ غریب خاندانوں کی بچیوں کی ہرڈویژن کی سطح پر اجتماعی شادیاں کرائی جائینگی اور غریب جوڑے کو کاروبار کیلئیے دولاکھ روپے کی مدد فراہم کی جائے گی انھوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں سوشل ویلفئیر ملازمین کی چودہ ماہ تک تنخواہیں بندرہی ہیں جسکی ستر فیصد ادائیگی کردی گی ہے مشال یوسفزئی نے کہا کہ خواتین کوہنرمند بنانے کے لئیے صوبہ میں ہنرمند پروگرام کاآغاز کیاگیا ہے جسکے لئیے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئیے گے ہیں تاکہ خواتین ہنرحاصل کرکے باعزت روزگارحاصل کرسکیں اور حکومت خواتین کوکاروبار کیلئیے پانچ لاکھ روپے تک کالون بھی فراہم کرے گی اس موقع پر انھوں نے خواتین کی طرف سے ہاتھ سے تیار کردہ نمائش کا بھی وزٹ کیا اور بعد ازاں دارلامان مانسہرہ وزٹ کے موقع پر خواتین سے انکے مسائل بھی سنے ۔مشال یوسفزئی نے انصاف سیکرٹریٹ مانسہرہ میں رہنماتحریک انصاف تیمورسلیم سواتی ۔کمال سلیم سواتی کے ہمراہ خواتین پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ہے۔
