لاری اڈا مانسہرہ چھتر پلین لاچی منگ کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچرکوقتل کردیاگیا۔

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)لاری اڈا مانسہرہ چھتر پلین لاچی منگ کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچرکوقتل کردیاگیا۔قاتل فرارھونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق عید سے ایک روز قبل تھانہ لاری اڈاکی حدودمیں واقع لاری اڈا پارکنگ میں چھترپلین لاچی منگ کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچرابراہیم شاہ کوقتل کردیا گیا۔سکول ٹیچرکوقتل کرنے کے بعد قاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے۔ذرائع کے مطابق مقتول دوسال قبل بطور سکول ٹیچر ریٹاٸرڈ ہوۓ تھے اور اپنے بچوں کے ہمراہ مانسہرہ مدنی مسجد کے قریب رہاٸش پذیر تھے۔کاری اڈہ میں عیدکی خریداری کے سلسلہ میں آئے تھے۔گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی پر مخالف فریق کی طرف سے چلاٸ گٸ گولی کا نشانہ بن گۓ ہیں۔ھسپتال پہنچانے سے قبل راستے میں ھی دم توڑگئے۔مبینہ اطلاع کے مطابق ابراہیم شاہ کے دو بیٹے فراست شاہ اور ریاست شاہ بھی شدید زخمی ہیں۔ مبینہ اطلاع ہے کہ ایک عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ قاتل فرار یوگۓ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.