گرمی کے ستائے سیاح چھٹیاں گزارنے وادی کاغان پہنچ گے

0

عید الاضحیٰ پر گرمی کے ستائے سیاح چھٹیاں گزارنے وادی کاغان پہنچ گے مختلف سیاحتی مقامات کہ رونقیں بحال عید کے تیسرے روز تک تقریباً ڈیڈھ لاکھ سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کو یاد بنانے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا جہاں صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ٹوزم پولیس کو وادی کاغان کے 9مختلف مقامات پر سیاحوں کی راہنمائی کے لیے تعینات کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان نے واضح ہدایات کیں کے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اس میں کوئی کوتاہی بھرتی نہیں جائے گی ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن خان نے بتایا کہ عید الاضحیٰ پہلے دو روز 6800چھوٹی بڑی گاڑیاں اور 1400موٹر سائیکل کاغان ویلی میں داخل ہوئے تیسرے روز رش زیادہ رہا تقریبا صبح دس بجے تک 3800گاڑیاں اور مجموعی طور پر 15000سے زائد گاڑیاں شوگران کاغان ،ناران،بٹہ کنڈی ،بیسر جل کھڈ ،بابو سر ٹاپ تک داخل ہوئیں نیو بالاکوٹ سٹی سے بابو سر ٹاپ تک محکمہ پولیس کی جانب سے 340پولیس اہلکار اور 100ٹریفک اہلکار تعینات کئے تاکہ ٹریفک کی صورت حال کو بہتر بنا کر سیاحوں کی مدد کی جا سکے گزشتہ تین روز کی رش سے اندازہ ہوتا ہیکہ یہ سال سیاحت کے لئے بہترین سال ثابت ہوگا ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن خان کا مزید کہنا تھا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے گلیشئیرز اور لینڈ سلائیڈنگ سے بحفاظت گزارنے حادثات کی صورت میں فوری ریسپانس کرنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.