عید الاضحیٰ کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کی شاندار کارکردگی

0

بالاکوٹ (نمائندہ شمال)عید الاضحیٰ کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کی شاندار کارکردگی ؛صفائی عملہ نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی الائیشیں بروقت ٹھکانے لگا کر بازار سمیت دیگر علاقوں کو تعفن اور گندگی سے پاک کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے محدود وسائل کے باوجود صفائی ستھرائی کا بہترین نظام ترتیب دینے پر TMOسید کامران علی شاہ ؛سینٹری انسپکٹر اشفاق خان و دیگر سٹاف کو خراج تحسین ؛تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ نے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے لئیے ایک جامع پلان تیار کیا تھا اور ایک شعور آگاہی مہم چلائی تھی جس پر من وعن عمل کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے صفائی عملہ نےدن رات ایک کیا صفائی عملہ نے علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی عید کی خوشیاں بھی قربان کر دیں اور عید کے روز ہی طے شدہ پلان پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا سیاحوں کی متوقع آمد کے پیش نظر صفائی عملہ نے بازار کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اس سارے آپریشن کی نگرانی ٹی ایم او سید کامران علی شاہ نے کی سینٹری انسپکٹر اشفاق خان موقع پر موجود رہے عوامی وسماجی حلقوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود جس طرح صفائی عملہ نے کارکردگی دکھائی وہ اپنی مثال آپ ہے ہم آئیندہ بھی ان سے ایس پی شاندار کارکردگی کی توقع رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.