کھن شکورہ ڈولی کے مقام پر دو رہائشی مکانات میں آگ بھڑک اٹھی

0

مانسہرہ کے علاقے یونین کونسل بٹل کے گاؤں کھن شکورہ ڈولی کے مقام پر دو رہائشی مکانات میں آگ بھڑک اٹھی گھروں میں موجود شادی بیاہ کی تیاری کے سامان سمیت دیگر قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بٹل کھن شکورہ ڈولی میں محمد حنیف نامی شخص اور مسکین نامی شخص جو دونوں سگے بھائی ہے انکے دو مکانات میں اچانک آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان شادی کی تیاری کا سامان اور زیورت جل کرراکھ کے ڈھیر بن گئے اس بارے میں متاثرین آتشزدگی محمد حنیف نے کھلابازار خریداری کے موقع پر روزنامہ شمال ایبٹ آباد سے بات چیت میں بتایا کے ہمارے دو عدد مکانات جل کرراکھ ہونے کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے ہم ضلعی انتظامیہ اور علاقہ ممبران سے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.