مانسہرہ سگے بھانجے کے ہاتھیوں ماموں کا قتل

0

مانسہرہ سگے بھانجے کے ہاتھیوں ماموں کا قتل تھانہ صدر کی حدود جلو میں بھانجے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کی رات علی زاھد ساکنہ جلو نے گھریلو تنازع پر اپنے سگے ماموں طاہر عزیز ساکنہ جلو مانسہرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ صدر پولیس کو قتل کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر نعش کو اپنی طویل میں لکر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردی اور جہاں پر مقتول طاہرعزیز کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نامزد ملزم علی زاھد کے خلاف دففہ 302کے تحت مقدمہ درج کردیا نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مقتول کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقہ گاؤں جلو میں سپرد خاک کردیا گیا پولیس نے قاتل کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے کارؤائی کا آغاز کردیا قاتل کو جلد گرفتار کرنے کیلئے تھانہ صدر پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہیں گھریلو تنازع پر قتل ہونے والے مقتول طاہرعزیز کے لواحقین نے قاتل کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا مقتول کھواڑی اڈہ مانسہرہ میں کریانہ سٹور کا تاجرتھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.