کروڑوں کی لاگت نصب کی جانے والی داتہ ٹیوب ویل واٹر سپلائی سکیم مکمل تباہ

0

)کروڑوں کی لاگت نصب کی جانے والی داتہ ٹیوب ویل واٹر سپلائی سکیم مکمل تباہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے آنکھیں بند کر لیں ٹھیکیدار اور اس وقت کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن سے چھان بین اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سے واٹر سپلائی سکیم کو فحال بنانے کا مطالبہ اہلیان داتہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیان داتہ کے سنجیدہ نمائندہ وفد نے شمال کو بیان دیتے ہوۓ کہا کہ تقریباً ڈھائی کروڑ کی لاگت سے نصب کی جانے والی داتہ ٹیوب ویل واٹر سپلائی سکیم مکمل تباہ ہو چکی ہے جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے بھی مبینہ طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ملازمین بھی مفت میں تنخواہیں لے رہے ہیں واٹر سپلائی سکیم میں نصب پائپ بھی غائب ہو چکے ہیں گھروں کے اندر خالی سوکھی ٹوٹیاں لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ صاحب استطاعت عوام الناس نے پانی کا از خود انتظام کر لیا لیکن غریب اور متوسط طبقہ آج بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران،وال مین،آپریٹرز سمیت دیگر سٹاف کو مراعات الاٶنسسزدینے میں لگے ہوۓ ہیں جبکے داتہ سمیت ضلع بھر کی واٹر سپلائی سکیموں سے عوام کو رتی برابر بھی فائدہ نہیں ہو رہا ریاستی اداروں کی ذمہ داری میں ہے کہ وہ اپنی عوام کو تعلیم،صحت اور پانی مفت مہیا کرے مگر آج کل تینوں ضروریات کو عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مفت میں پانی تعلیم اور علاج معالجہ دینا تو دور کی بات ذمہ دار افسران کو نوٹس لینا چاہیے کہ انہیں جس ذمہ داری کا معاوضہ دیا جا رہا سے اس میں کچھ تو حلال شامل ہو آخر میں اہلیان داتہ کہ نمائندہ وفد نے محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا کہ تباہ حال ٹیوب ویل واٹر سپلائی کی چھان بین کر کے اس میں ملوث واٹر سپلائی سکیم کی تبائی کے ذمہ داران چاہے وہ ٹھیکیدار،محکمہ کے افسران یا اس دور کے بلدیاتی نمائندے ہیں ان کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاۓ اور ایم پی اے و سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی واٹر سپلائی سکیم کو دوبارہ فحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو پانی کی فراھمی ممکن ہو سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.