پی ٹی آئی ورکرز اور قائدین پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑنے والے فرعونوں کا وقت آخر قریب ہے
وقت کے فرعونوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے اور قیدوبند سمیت بوگس مقدمات کی صعوبتیں برداشت کرنے والا لیڈر عمران خان ہی اس وطن عزیز کو شدید بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے پی ٹی آئی ورکرز اور قائدین پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑنے والے فرعونوں کا وقت آخر قریب ہےعمران خان رہائی ریلی سے قائدین کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ بعد از نماز جمعہ مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان ملک گیر رہائی ریلیوں کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی قائدین، کارکنان و ٹائیگرز نے بڑی کثیر تعداد میں شرکت کی مانسہرہ شہر پی ٹی آئی کے جوشیلے اور ولولہ انگیز نعروں سے گونج اٹھا. عمران خان رہائی ریلی مختلف بازار و روڈوں سے ہوتی ہوئی مرکزی ختم نبوت چوک پہنچی جہاں ریلی بڑے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیارکرگئ عمران خان رہائی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی کمال سلیم خان، ایم پی اے اکرام غازی، ضلعی صدر سردار محمد خان، ملک جبران، آفتاب احمد سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ قائد عمران خان کو اسلام و پاکستان کے لئے کی جانیوالی بہترین کاوشوں اور وطن عزیز کی سلامتی و تعمیر و ترقی کی کوششوں پر اسراٸیل و امریکہ کے نسل در نسل غلام در غلام کالے انگریزوں نے قیدوبند کی صعوبتوں میں ڈالا. اور عمران کو گرانے اور جھکانے کی کوشش میں سب جھک اور گر گئے اور اتنا جھکے اور گر گئے کہ اب پستی ہی ان کا مقدر بن گئی ہے. عدت کیس سمیت دیگر شرمناک کیسز کا اندراج کر کے کیسز بنانے والےخود شرمندگی میں ڈوب چکے ہیں پی ٹی آئی قائدین نے کہا کہ ہمارا قائد عمران خان اب بھی ڈٹ کر کھڑا ہے اور وقت کے فرعونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے اسرائیل و امریکہ کے سامنے اسلاموفوبیا کی بات کرنے والا لیڈر ذرا بھی نہیں گبھرایا لیکن مخالفین عمران خان کی ثابت قدمی سے گبھرا گئے ہیں قائدین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آخری دم و آخری سانس تک اپنے عظیم لیڈر و محسن پاکستان عمران خان کے شانہ بشانہ مرتے دم تک کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے عمران خان رہائی ریلی کے اختتام پر قائد و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ثابت قدمی و رہائی کے اور ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی
