چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے، طاہر ایوب خان

0

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 40th مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد
چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے، طاہر ایوب خان
دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو جانی و مالی تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ
اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی
ایبٹ آباد( ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت 40th سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کا DSاعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نےDSاعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی موجود تھے۔ اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے شرکاء کو ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور عوام کو مفت اور فوری انصاف کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ہزارہ سیاح کے حوالے سے منفرد اہمیت کا حامل ہے دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو جانی و مالی تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔میٹنگ کے اختتام پرکوآرڈینیٹراعجاز احمد باجوہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کو شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی پی او عمر طفیل نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ڈی اعجاز احمد باجوہ کو شیلڈ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.