سکول بس حادثے پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا سخت نوٹس
گزشتہ روز بٹنگی کے مقام پر ہونے والے سکول بس حادثے پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا سخت نوٹس۔
جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے فوری طور پر حویلیاں میں ٹی ایس آئی شوکت خان، گلیات میں انسپکٹر ذولفقار علی اور قلندرآباد میں ٹی ایس آئی جہانگیر خان کو پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لینے کی خاطر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر ضیاہ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
یہ ٹیمیں ہمراہ ایم وی ای انور خان اور انکی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر بغرض سکول اور پبلک گاڑیوں کی فٹنس،فسٹ ایڈ کٹ، آگ بجانے والے آلات اور دیگر اشیاہ کی فیکلی چیکنگ کی خاطر ناکہ بندیاں کریں گئیں۔
1۔ دوران ناکہ بندی سکول گاڑی ڈرائیور کی فزیکل سکلز چیک کیے جائیں گئیں کہ خواہ ڈرائیور Ltv یا Htv لائیسنس کا حامل ہے
2۔ اس کے علاوہ تمام سکولوں کی گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ گاڑی ڈرائیور کی بھی میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا کہ خواہ ڈرائیور کسی قسم کی نشہ آور ادویات یا کوئی نشہ آور چیز کا عادی نہ ہو۔
3۔ اسکے علاوہ سکول گاڑیوں میں میڈیکل فسٹ ایڈ کٹ اور آگ بجانے کے آلات کو بھی لازمی قرار دیتے ہوئے انکی چیکنگ کی جائے گئی۔
تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول کے مالکان، سکول انتظامیہ اور بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل درآمد کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔
