مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں ایک ڈکیتی کی واردات
مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں ایک ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈکیت دن دیہاڑے جنرل سٹور کے عملے کو بھی یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون دیگر سامان لکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق متبعر زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چنار روڈ ڈکیتی کے بعد نامعلوم بامسلح ڈکیت پانو انٹرچینج کے قریب واقع اعوان جنرل سٹور پر بھی داخل ہوئے اور عملے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا دوکان سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون دیگر سامان لکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےبینک ڈکیتی اور شاپ ڈکیتی کے بعد عوام اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار تھانہ لاری اڈہ پولیس نے نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارؤائی کا آغاز شروع کردیا مختلف مقامات پر گرفتاریاں عمل میں لانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری
