سکول کی ٹرپ پر آنے والی کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث اُلٹ گٸ
۔بگنوتر بٹنگی موٹر کے مقام پر ہری پور ریحانہ عمر اسلامک پبلک سکول کی ٹرپ پر آنے والی کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث اُلٹ گٸ
کوسٹر میں 42 طالبات 8 ٹیچرز سوار تھی ،حادثے کے نتیجے میں 22 طالبات تین ٹیچرز اور کوسٹر ڈرائیور شدید زخمی ہوےزراٸع کےمطابق
حادثے میں زخمی ہونے والی طالبات اور ٹیچرز کو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدا ازاں 6 طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
دی عمر اسلامک پبلک سکول سرائے صلح ہریپور کی سکول بس بغرض سکول ٹرپ گلیات آئی تھی بٹنگی موڑ کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے سکول بس سڑک پر الٹ گٸ موٹر سوار سڑک سے نیچے گر گئے۔
جس کے نتیجے میں سکول کے30/35 بچے زخمی ہوئے اور موٹر سائیکل پر سوار 2 بندے شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلیات امتیاز علی اور انسپکٹر ٹریفک ذوالفقار علی ہمراہ دیگر نفری جائے حادثہ پہ پہنچ کر سکول کے زخمی طلبإ کو علاج معالجے کی خاطر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور موٹر سائیکل سواروں کو کمپلیکس بھیجوا دیا گیا۔
