بین اضلاعی چور خواتین کو بالآخر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

0

ایس۔ایچ۔او حویلیاں آصف خان نے بین اضلاعی چور خواتین کو بالآخر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا عید کی خریداری کے لیے آنے والی درجنوں خواتین ان دنوں اس خواتین چور گروہ کا نشانہ بن چکی ہیں اور درجن سے ذاہد خواتین کی شکایت تھانہ حویلیاں کو موصول ہوئی ہیں جس پر ایس۔ایچ۔او حویلیاں نے خود خواتین کی مارکیٹوں میں نگرانی کرتے ہوئے گزشتہ روز ان چور گروہ کی دو خواتین کشمیراں بی بی سکنہ ٹیکسلا اور دوسری عاصمہ بی بی سکنہ ہری پور کو چوری کی واردات کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کرلیا اس موقع ایس۔ایچ۔او حویلیاں آصف خان نے کہا خریداری کے لیے آنے مرد وخواتین اپنی مکمل ہوش وحواس سے بازار کی مارکیٹوں میں آہیں ایسے گروہ عید دنوں میں عام دنوں کی نسبت زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں لیڈیز پولیس عید کے دنوں میں باقاعدہ خواتین کی مارکیٹوں میں تعینات کریں گے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کو خود بھی یقینی بناہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.