انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات، فیصلہ کن مرحلہ قریب

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر)انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات، فیصلہ کن مرحلہ قریب ہو گیا، مرکزی انجمن تاجران کابینہ کا اجلاس، الیکشن کمیشن قیام کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل، رواں ماہ کے آخر تک الیکشن کمیشن کے قیام اور جولائی تک موجودہ کابینہ تحلیل کیئے جانے کا امکان ، دلچسپی بڑھنے لگی، تاجروں کی سرگرمیاں تیز ، امیدواروں کے ووٹرز سے رابطے، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے فیصلہ کن مرحلہ قریب ہو گیا ہے اور گزیشتہ دنوں مرکزی صدر حاجی ہارون الرشید کی سربراہی میں ہونے والے انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکز و تمام وارڈز کے عہدیداروں کے منعقدہ اجلاس میں مرکزی الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے مشاورت ہوئی جبکہ زرائع کے مطابق انجمن تاجران مانسہرہ کے آزادانہ منصفانہ و غیر جانبدارانہ اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن کمیشن کے قیام کیلئے 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حافظ اعجاز احمد صدیق صراف وارث خان عنایت الرحمان محمد بشیر امتیاز شاہ اور شجاعت صراف شامل ہیں زرائع کے مطابق موجودہ صورت حال کے تناظر میں رواں ماہ جون کے آخر تک متفقہ مرکزی الیکشن کمیشن کے قیام کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کابینہ سمیت غازی کوٹ تا کالج دوراہا سبزی منڈی تک مانسہرہ شہر کی تمام بازاروں/ وارڈز کی تاجر تنظیمیں آئندہ ماہ جولائی کے وسط تک  تحلیل کیئے جانے کا امکان ہے ادھر شہر کے تاجروں  کی تاجران انتخابات میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے جبکہ انتخابی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے تاجر دوکانداروں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.