مختلف روڈوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن
مانسہرہ(نیوز رپورٹر) ٹی ایم اے اہلکاروں کا شہر بازار کے مختلف روڈوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ریڑھیاں و تھڑے اٹھا کر روڈ و فٹ پاتھوں کو وگزار کرالیا گیا، کاروائیاں ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر اعوان کی ھدایت پر کی گئی، شہرہوں و عوام کی جانب سے خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق عید الالضحی کی آمد کے ساتھ ھی بازاروں میں دن بدن بڑھتے ھوئے عوامی رش کے باعث گزشتہ منگل کے روز عوامی شکایات کے پیش نظر ٹی ایم اے مظہر مظفر اعوان کی خصوصی ھدایت پر ٹی ایم اے اہلکاروں میں شامل آفتاب خان سوات، عمر زیب، اور عتیق الرحمان نے شہر بازار کی مختلف سڑکوں کے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں اور تھڑا فراوشوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ایم اے اہلکاروں نے نہ صرف شہر بازار کے فٹ پاتھوں پر غیر قانون طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں بلکہ تھڑا فروشوں کو بھی ہٹا کر روڈوں وگزار کرلیا ھے، ٹی ایم اے مانسہپرہ غیر قانونی تجاوزات کے خلااف کاروئیوں پر مانسہرہ۔ شہریوں و عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے سرہاتے ھوئے امید ظاہر کی ھے کہ ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاامری رکھا جائے گا
