سیاحوں کو 100 فیصد چالان کرنے سے سختی سے منع
ٹریفک چالان کے بجائے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے ۔
آج مورخہ 11 جون 2024 کو جناب ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان اور ایس پی کینٹ سعید اختر نے ڈسٹرک کانفرنس روم میں جملہ ٹریفک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور ذیل ہدایات حسب الحکم افسران بالا دیں
1۔جملہ آنے والے سیاحوں کو 100 فیصد چالان کرنے سے سختی سے منع کیا ہے
۔
2۔ عام عوام الناس کو بھی کم سے کم چالان کرنے کی ہدایت کی.
3۔جملہ ٹریفک سٹاف کی چالان تعداد اور رقم کا ماہ مئی اور جون کا موازنہ کیا جائے گا اور زیادہ کمشن کی خاطر چالان کرنے کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گئی۔
4۔عید کے حوالے سے تمام مال مویشی کی منڈیوں کے باہر پارکنگ کا مناسب بندوبست کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔
5۔عید کے دوران آنے والے تمام سیاحوں کو حویلیاں انٹرچینج سے لے کر نتھاگلی گلیات تک ہر طرح کی سہولت فرہائم کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
