مانسہرہ کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
مانسہرہ( وقائعنگارخصوصی)مانسہرہ کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل عاصم بخاری تھانہ بٹل سے شنکیاری ساجد فاروق سی ٹی ڈی،اورنگزیب تنولی تھانہ بفہ اور حمزہ خان کو تھانہ بٹل تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ایک بار پھر متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ بٹل عاصم بخاری کو شنکیاری اورنگزیب تنولی کو تھانہ بفہ،حمزہ خان کو تھانہ بٹل ساجد فاروق کی خدمات سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہیں اور تھانہ بفہ کے ایس ایچ او اشعر مشتاق کو انوسٹی گیشن میں تعینات کر دیا گیا ہے
