عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

0

مانسہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنما تیمور سلیم خان سواتی اور صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی نے کہا ہیکہ عام عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے سعودی حکومت نے جدید ترین مشینری فراہم کر دی ہے اور مزید فراہم کی جا رہی ہے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس نرسز اور دیگر سٹاف عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں وہ گزشتہ روز گنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ایم ایس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد اجلاس سے خطاب کر رہے تھے تیمور سلیم خان سواتی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہیکہ دیگر ہسپتالوں میں تو صحت کارڈ پر علاج ہو رہا ہے مگر غریب عوام کے ہسپتال کنگ عبداللہ ٹیچنگ میں صحت کارڈ پر علاج بند ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز حضرات بھی اپنی زاتی دکانیں چلانے کے بجائے ہسپتال پر توجہ دیں تیمور سلیم سواتی نے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہیکہ معمولی اپینڈیکس کے علاج کے لیئے بھی ایبٹ آباد ریفر کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا ڈکٹرز کا پیشہ انتہائی قابل قدر ہے مگر چند ایک ڈاکٹرز کے ریوں کیوجہ سے عوام سخت نالاں ہے تیمور سلیم سواتی نے کہا کہ کوئی ملازم بھی بابر سلیم سواتی کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں جسے سیاست کرنی ہے وہ ہسپتال سے استحفیٰ دے تاکہ کوئی اور غریب شخص کو نوکری ملے سپیکر بابر سلیم سواتی کی طرف سے کمال سلیم سواتی کو بااختیار بنایا گیا ہے وہ ہی بابر سلیم سواتی کی نمائندگی کرتے ہیں اس موقع پر صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی نے کہا کہ ہسپتال کے مسائل کے حل کے لیئے بابر سلیم سواتی بھر پور اقدامات کر رہے ہیں لوکل سطع کے مسائل کو ہم مل بیٹھ کر حل کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.