ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور جناب محمد عابد مجید اور ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات جناب حمید الرحمان نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جیل میں جاری قیدیوں کے لئے فلاحی سرگرمیوں اور سہولیات کا جائزہ لینا، قیدیوں سے سے اُنکے مسائل جاننا اور خاص طور پر اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اور جیل کی فیکٹری کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کا آغاز سپرنٹنڈنٹ جیل جناب محمد حامد اعظم کی ایک جامع بریفنگ سے ہوا، جنہوں نے جیل کے کے اندر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیۓ شروع کیے گئے مختلف پروگرامز کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ بعد ازاں جناب اے-سی-ایس صاحب اور اے-آئ – جی جیل خانہ جات نے جیل فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نان وون بیگز بنانے کے عمل کا جائزہ لیا اور فیکٹری میں کام کرنے والے قیدیوں سے بات چیت کی، جس کے دوران دونوں معززین نے قیدیوں کی مصروفیات اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے جیل انتظامیہ کے اِس عمل کو سراہا۔
جناب اے-سی-ایس صاحب نے نان وون بیگز کے پروڈکشن سسٹم کی کارکردگی اور مارکیٹ سے مقابلے کے رجحان کو دیکھتے ہوئےنان وون بیگز پر لوگو پرنٹنگ مشین کی فراہمی کا حکم بھی دیا۔
حکام نے جیل ہذا میں نئی قائم کی گئی ویڈیو لنک سہولت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہیں بتایا گیا کہ اِس سہولت سے قیدی جیل میں بیٹھ کر عدالت میں اپنے کیس کی پیروی کر سکیں گے جس سے نہ صرف انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ قیدیوں کو جیل سے عدالتوں میں لے جانے پر انے والے اخراجات اور سیکیورٹی رسک کو بھی کم کیا جا سکے گا۔
معززین نے جیل مین گیٹ پر نصب انٹرکام سسٹم کے ذریعے شکایت کےازالے کے جیل انتظامیہ کے اس منفرد عمل کی بھی تعریف کی۔
آخر میں جناب اے-سی-ایس صاحب نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کی پوری ٹیم کی کاوشوں اور لگن کو سراہا اسی طرح ہی محنت اور جوش و جزبے سے مستقبل میں بھی کام جاری رکھنے کی تاکید کی، وزیٹر بک میں مثبت ریمارکس چھوڑتے ہوئے اپنے دورے کو اہتتام پزیر کیا
