مصنوعی مہنگائی کے خلاف مانسہرہ روڈ احتجاجا بند کرنے کا اعلان
بوئی کے رہائشیوں کا ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی عدم توجہی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف مانسہرہ روڈ احتجاجا بند کرنے کا اعلان
ایبٹ اباد (عدم بوئی ) یونین کونسل بوئی کے بازار میں خود ساختہ مہنگائی سے مقامی رہائشیوں کی چیخیں نکل گئی ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دکانداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی بوئی کے رہائشیوں کے مطابق
ضلع ایبٹ اباد کی انتظامیہ نے بوئی بازار میں دکانداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جہاں پر غریب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ایک طرف صوبائی حکومت اٹا چینی ڈالڈا مرغی سب چیزیں سستا کرنے کا اعلان کرتی ہے دوسری جانب بوئی بازار میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ، سپیشل فائن آٹا 28 سو کی بجائے 36 سو من مل رہا ہے چینی 170 روپے ڈالڈا 480 روپے ، گوشت 1 ایک ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ مقامی ہوٹلوں میں چائے کا کپ 60 سے 70 روپے میں فروخت ہورہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود 10 روپے لیٹر مہنگا فروخت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر دکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ھے جبکہ ضلع انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے کسی بھی اہلکار نے بوئی بازار کا گزشتہ ایک سال سے کوئی دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی من مانیاں شروع کر رکھی ہیں اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ، بوئی کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس نہ لینے اور عدم توجہی کے خلاف اگلے ہفتے مانسہرہ روڈ احتجاجا بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منصوعی مہنگائی کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
