ہسپتال کے حوالے سے بہت جلد ایم ایس سے بات کریں گے

0

سرن( سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین نے صفائی کے ناقص انتظامات پر شکایات کیں ، ایم ایس کو اس بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات کریں گےایم این اے سردار محمد یوسف ۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال سے متعلق پوچھ گچھ کی جبکہ مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ہسپتال میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی شکایات کیں ۔۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل کے لئے اور ہسپتال کے حوالے سے بہت جلد ایم ایس سے بات کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.