The news is by your side.

جنوبی پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب، 11 لاکھ 88 ہزار ایکڑ رقبے پر

0

جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان ڈویژن اور مظفرگڑھ میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔ علی پور کی 16 یونین کونسلز میں سے 14 زیرِ آب آگئیں جبکہ جلالپور پیر والا میں متعدد بند ٹوٹنے سے بستیاں اجڑ گئیں اور موٹر وے ایم5 پر مختلف مقامات پر شگاف ڈالے گئے۔
سیلاب کے باعث 11 لاکھ 88 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس، چاول، تل، گنا، چارہ اور سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر متاثر ہوئیں جبکہ سڑکیں، اسکول اور دیہی مراکز صحت زیرِ آب آگئے۔
جنوبی پنجاب میں پاک فوج نے 33ہزار افراد اور 8ہزار مویشیوں کو ریسکیو کیا، 20ہزار افراد میں خشک راشن تقسیم کیا، 6لاکھ متاثرین کو ادویات فراہم کی گئیں اور1500افراد میں خیمے بانٹے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 14 لاکھ 82 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تاہم سیلاب متاثرین اب بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.