راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ عدالت میں گواہ وکلاء سب حاضر ہوں اور بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر ہوں۔ ویڈیو لنک پر سماعت بانی پی ٹی آئی کو آئیسو لیٹ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں سماعت میں سب لوگ موجود ہوتے ہیں بانی وہاں پر سب سے بات چیت اور مشورہ کر سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو کوٹھری میں بند کرکے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کرنا کسی صورت بھی آئین کے مطابق نہیں۔سائفر میں بھی ایسے ہی سماعت ہوئی جس کو 2 بار کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج بھی ویڈیو لنک کیخلاف درخواست دائر کررہے ہیں سپریم کورٹ تک جائیں گے۔
