The news is by your side.

ساس اور داماد کے ’ناجائز‘ تعلق کی کہانی جو ایک وائرل فلم بن گئی

0

انڈونیشیا کے فلم بینوں کے درمیان مہینوں سے ایک فلم ’نورما‘ پر بات ہو رہی ہے کہ کس طرح بظاہر خوشگوار نظر آنے والی ایک شادی شوہر کے اپنی ساس کے ساتھ خفیہ تعلقات کی وجہ سے برباد ہو جاتی ہے۔یہ ایسی کہانی ہے جو ہمیشہ سے جذباتی ڈراموں کے شوقین لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی آئی ہے۔ لیکن جس چیز نے ’نورما‘ کی کہانی کو قومی سطح پر ایک جنون میں بدل دیا، وہ اس کا ایک وائرل سچی کہانی پر مبنی ہونا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2022 میں انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا کے شہر سیرانگ کی ایک خاتون نورما رسما نے اپنے شوہر اور اپنی ماں کے تعلقات کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے بے نقاب کیا تھا۔یہ کہانی تیزی سے وائرل ہوئی، لاکھوں ویوز حاصل کیے، خبروں کی زینت بنی اور بالآخر اس پر ایک فلمی بنائی گئی جس نے پورے جنوب مشرقی ایشیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔

’نورما‘ مارچ میں انڈونیشیا کے سینما گھروں میں اور اگست میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی اور جلد ہی یہ نہ صرف انڈونیشیا بلکہ ملیشیا اور سنگاپور میں بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہو گئی، جہاں بڑی تعداد میں ملایا مسلم آبادی رہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.