سیاحوں کو جرمانے کرنے کی خبر پر ڈی آئی ہزارہ طاہر ایوب خان کا سخت نوٹس
سوشل میڈیا پر سیاحوں کو جرمانے کرنے کی خبر پر ڈی آئی ہزارہ طاہر ایوب خان کا سخت نوٹس۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کو فوری معاملے کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کے بعد سیاحوں کی گاڑی پر چالان کرنے والے ٹی ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 دن کے اندر اندر اپنا جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔
اس کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو سیاحوں کو بلا وجہ روکنے اور انہیں چالان کرنے سے مکمل طور پر روک دیا گیا۔
