ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو اسے تعمیر کرنے والوں یعنی امریکہ کو واپس نہیں کیا تو برا ہو گا!!!‘
دو روز قبل لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنا فوجی اڈہ واپس چاہتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ اس جگہ سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔‘
