مانسہرہ کوٹکے کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم چار افراد زخمی

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ ڈسٹرکٹ نامہ نگار)مانسہرہ کوٹکے کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم چار افراد زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹکے کے مقام پر دو گاڑیاں کیری ڈبہ اور کلٹس کار آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار چار افراد میں شامل حسن عمر 32 سال، جاوید عمر 35 سال، جعفر عمر 45 سال اور آصف جس کی عمر 33 سال زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، اور حادثہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مانسہرہ کنگ عبد ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.