آج ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی عقیدت، احترام اور عہدِ وفا کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ گڑھی خدا بخش میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
برسی کے مرکزی اجتماع کے پیش نظر گڑھی خدا بخش میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار اور دیگر سیاسی رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچے، جہاں جیالوں نے شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ بھی گڑھی خدا بخش روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی جیالوں کی بڑی تعداد نے جائے شہادت پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے