ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں ایف سی قلعے پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ہے، اس دوران 2 اہلکار شہید جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ پولیس سٹیشن کی حدود میں طورہ وڑی کے مقام پر ایف سی قلعے پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ہے، فیڈرل کنسٹیبلری کے اس قلعے پر ہونے والے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے ، جبکہ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کار نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں سہولت کار ہلاک ہو گیا، ایف سی قلعے پرحملے کےبعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
