The news is by your side.

اسلام آباد ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شاہریز اور شیر شاہ خان کی گرفتاری کو witch-hunt (سیاسی انتقام ) قرار دے دیا

0

اسلام آباد انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران خان کے بھانجوں شاہریز اور شیر شاہ خان کی گرفتاری کو ((witch-huntt سیاسی انتقام قرار دے دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیا ہیڈ آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بھانجوں، شیرشاہ خان اور شاہر یز خان کی حالیہ گرفتاریاں جو 9 مئی (2023) کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں کی گئی ہیں، ایک سیاسی انتقامی مہم (witch-hunt) کا حصہ ہیں جس کا مقصد سیاسی مخالفین کے اہل خانہ کو ڈرانا اور خوفزدہ کرنا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فورا شیرشاہ خان اور شاہر یز خان کو رہا کریں۔بیان کے مطابق ان کی گرفتاری ایک بڑے پیٹرن (طریق کار) کا حصہ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ سیاسی مخالفت کو کچلا جائے اور اختلافی آوازوں کو دبایا جائے۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا رجحان بنتا جا رہا ہے، جسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.