The news is by your side.

چیچہ وطنی، نجی کلینک پرآپریشن کے دوران خاتون اور اسکے بچے کی ہلاکت کے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر اور سٹاف نرس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

0

چیچہ وطنی مقامی عدالت نے نجی کلینک پرآپریشن کے دوران خاتون اور اسکے بچے کی ہلاکت کے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر اور سٹاف نرس کی ضمانت قبل از گرفتاری 30،اگست تک منظور کرلی ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق اقبالنگر میں واقع ایک پرائیویٹ کلینک کے ڈاکٹر محسن منظوراور سٹاف نرس ارم نے 5روز قبل میاں چنوں کے رہائشی محمد اظہر کی حاملہ بیوی ادیبہ سعدیہ کابچے کی ڈلیوری کیلئے آپریشن شروع کیاتھاتاہم ڈاکٹر اور سٹاف نرس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نہ صرف مریضہ بلکہ اسکا بچہ بھی ہلاک ہوگیا، لواحقین اور رشتہ داروں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کا فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس کسووال نے ڈاکٹر اور سٹاف نرس کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا،نامزد ملزموں نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم کی عدالت سے رجوع کیا تھا،فاضل جج نے مقررہ تاریخ کو پولیس کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.