نور میڈیکل اینڈ آئی کیئر سنٹر میں چوری کی دلیرانہ واردات

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)تھانہ میرپور کی حدود امراض چشم کی پرائیویٹ کلینک نور میڈیکل اینڈ آئی کیئر سنٹر میں چوری کی دلیرانہ واردات ،لاکھوں روپے مالیتی آئی لینس ،ہزاروں کی نقدی ،دو ایل ای ڈیز کو چرا کر رفو چکر ہوگئے۔شاطر چوروں نے جرم کو چھپانے کے لئے کلینک میں لگے کیمرہ کے آلات بھی چوری کئے ۔متاثرہ ڈاکٹر نے تھانہ میں اطلاعی رپورٹ درج کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے بالمقابل نور میڈیکل اینڈ آئی کیئر سنٹر میں ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کے ڈاکٹر کی پرائیویٹ کلینک میں چوروں نے رات کی تاریکی میں شٹر کے کنڈے کاٹ کر چوری کرلی ۔کلینک میں موجود ڈھائی لاکھ مالیت کا آئی لینس ،دراز میں موجود 90ہزار مالیت کی نقدی اور ہزاروں روپے کے دو ایل سی ڈیز اور سیفٹی کیمرہ کے آلات چرا لئے ۔متاثرہ ڈاکٹر کے مطابق رات کو کلینک بند کرکے گھر گیا تو صبح نو بجے صفائی کرنے والے نے اطلاع دی کہ شٹر کے کنڈے ٹوٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او تھانہ میرپور سے چوروں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.