The news is by your side.

عنوان ؛ فیصلہ وقت کا ۔ عطائے ایزدی

قلم کار : فوزیہ بشیر علوی

0

بسم ربی ۔
؛؛؛ وہ آ رہا ہے ۔ ؛؛؛

یہ طے ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

؛؛؛ وہ آ رہا ہے ۔ ؛؛؛

وہ اپنے حصے کی سزا بلکہ سزائیں کاٹ چکا ہے ۔

ستم گری کے گھناوء نے مسخ کھیل میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

داماں بچائے سمیٹے سنبھالے ۔

اب قدرت کی نظر کرم کی گھڑی آن پہنچی ہے ۔

کیا قدرت سیاہ کاروں گناہ گاروں غلاموں ۔

کو بعد ازاں رجوع مسند پر نہیں بٹھاتی رہی ۔

اعلی مقام و مناصب و فرائض تفویض نہیں کرتی رہی ۔ ؟؟؟

کیا عرب کے دہکتے ریگستانوں میں ؛؛؛ ستم گری کے سنگلاخ

بدنما ایوانوں میں ؛؛؛ ماہر ستم و ستیزہ گری کے فرعونوں نے

کبھی لمحہ بھر کے لیے بھی تصور کیا ہو گا ۔

کہ اک حبشی غلام کے لیے یلدا طویل کر دی جائے

گی ۔
اور سحر تاخیر سے ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔

کرن موء خر کر دی جائے گی ۔

کسی کو اچھا لگے یا برا لگے ۔

ناگوار لگے یا کوئی گریزاں رہے ۔

یا

دیدہ ء دل فرش راہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

؛؛؛ بس وہ آ رہا ہے ۔ ؛؛؛

وقت کا فیصلہ ہے ۔

وقت کا فیصلہ ہے ۔

وقت کا فیصلہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.