The news is by your side.

مردان: سیلاب متاثرین کیلئے ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چندہ مہم کامیابی سے جاری

0

پشاور (عبداللہ شاہ بغدادی) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شروع کی جانے والی چندہ مہم کامیابی سے جاری ہے اور محض تین دنوں میں 11 لاکھ روپے جمع کر لیے گئے ہیں۔تنظیم کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند کے مطابق حالیہ سیلاب سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں باجوڑ، بونیر، سوات اور بٹگرام شامل ہیں، شدید متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ خوراک، ادویات، کپڑے اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا فراہم کرنے کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا کہ سیلاب زدگان کو فوری طور پر بڑے پیمانے پر اشیائے خورد و نوش، خیمے اور طبی سامان درکار ہے۔ انہوں نے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ متاثرین کو ایسی خشک غذائی اشیا فراہم کریں جو جلدی خراب نہ ہوں، جیسے بسکٹس، گڑ اور چنے وغیرہ۔انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں پانی کو صاف کرنے والی گولیاں بھی لازمی شامل کی جائیں تاکہ متاثرین پینے کے پانی کو استعمال کے قابل بنا سکیں اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.