The news is by your side.

نوری خان کا عزم، فن کے ذریعے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لانا

0

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) پشتو اداکارہ و ماڈل نوری خان یوم آزادی کے موقع پر بے حد مصروف اور فعال نظر آئیں۔ اس دن انہوں نے نہ صرف ٹی وی کیلئے خصوصی پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے شو ریکارڈنگ میں حصہ لیا بلکہ اپنی شاندار کارکردگی سے ناظرین کو بھی متاثر کیا۔ اسی دوران انہوں نے دو بڑے برانڈز کے کمرشلز کی شوٹنگ بھی مکمل کی، جنہیں ٹی وی پر نشر کیا گیا۔نوری خان نے اسلام آباد میں ہونے والے یوم آزادی کے میوزک نائٹ شو میں بطور کمپیئر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جہاں ان کی شخصیت اور خوبصورت انداز گفتگو نے شرکا کو بے حد متاثر کیا۔ اس میوزک نائٹ میں ملک کے معروف گلوکاروں اور فنکاروں نے بھی پرفارم کیا، جس سے تقریب کا رنگ اور بھی نکھر گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوری خان نے کہا کہ یوم آزادی ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے اور یہ دن ہمیں اپنے وطن کے لیے لازوال قربانی دینے والے شہدا اور بزرگوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ اجاگر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔مداحوں نے نوری خان کی یوم آزادی کی مصروفیات اور ان کے حب الوطنی پر مبنی جذبے کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.