ہر سال لاکھوں کی تعداد میں طلبامدارس سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں

0

ایبٹ آباد (نامہ نگار)
مساجد نمازیوں سے بھری ہیں،ہر سال لاکھوں کی تعداد میں طلبامدارس سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں،حج اور عمرہ پر بے انتہا رش لگا ہوا ہے۔یہ ساری مخلوق ہمیں عملی طور پر معاشرے میں نظر کیوں نہیں آرہی؟ یہ سب لوگ کہاں چلے جاتے ہیں حالانکہ یہ سب اعمال بندہ مومن کی عملی زندگی کو راہ راست پر لانے کا سبب ہیں۔ہمیں اپنے اعمال کو خالص اللہ کے لیے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔سارا جہان راضی ہوجائے لیکن اللہ کریم راضی نہ ہوں تو کیا حاصل ہاں اللہ کریم راضی ہوجائیں مخلوق چاہے راضی نہ بھی ہو۔اللہ کریم ہر ایک کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔اگر ایمان کا یہ درجہ نصیب ہوجائے تو بندہ کانپ اُٹھے کہ میرے ہر عمل کو اللہ کریم خود دیکھ رہے ہیں نیت تک کو جانتے ہیں۔ہمارے نیک اعمال بھی رواجات کی نذر ہو رہے ہیں ہم رواجات کو دین کی نسبت زیادہ پابندی سے ادا کر رہے ہیں خدشہ یہ ہے کہ ہمارے رواجات دین پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔اسی لیے ہمارے اعمال میں اثرات باقی نہیں رہے۔نتائج نہیں مل رہے کیونکہ ہمارے اعمال خالص اللہ کے لیے نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.