The news is by your side.

لیسکو صوفیا آباد سب ڈویڑن میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

بجلی چور قوم کے چور ہیں، کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ ایس ڈی او طارق محمود

0


لاہور(خبر نگار) لیسکو صوفیا آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او طارق محمود نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ چیف لیسکو رمضان بٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوفیا آباد اور گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او طارق محمود نے کہا کہ بجلی چور دراصل قوم کے چور ہیں، جن کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔”انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کی گئی کارروائیوں میں کئی ریکارڈ یافتہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ متعدد ملزمان علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ایماندار صارفین بھی اس بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔ایس ڈی او نے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہے، اور وہ اپنی ڈیوٹی کو صرف سرکاری فریضہ نہیں بلکہ انسانی خدمت سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں، اور اپنے عملے کو بھی عوام دوست رویہ اپنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری جیسے جرم سے گریز کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ادارے کا ساتھ دیں تاکہ ایک روشن، محفوظ اور ذمہ دار معاشرہ تشکیل پا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.