قلندر آباد قصابوں کباب فروشوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری

0

ایبٹ آباد( نامہ نگار) قلندر آباد قصابوں کباب فروشوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری شہرہوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف متعلقہ ادارے نوٹس لیں قلندرآباد میں قصابوں اور کبابیوں نے لوٹ مار کا سلسلہ تیز کر دیا ناغے کے دن بھی کم وزن کباب مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نرخنامے کے مطابق گوشت 750 روپے فی کلو گرام ہے جب کہ قصاب آٹھ سے نو سو روپے تک بیچ رہے ہیں اسی طرح تیار کباب فی کلو گرام کا وزن 800 گرام اور ایک ٹکیہ کا وزن 100 گرام ہونا چاہیئے جب کہ قلندرآباد کے کبابیوں کی ایک ٹکیہ کا وزن 50 سے 60 گرام کے درمیان رکھا جاتا ہے اس طرح ایک کلو گرام تیار کباب کا وزن آدھا کلو سے بھی کم ہوتا ہے تمام کبابی 400 سے پانچ سو گرام کباب کو ایک کلو گرام کباب بنا کر فروخت کر رہے ہیں جب کہ انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی اس طرح انتظامیہ کی لاپرواہی نے کبابیوں اور قصابوں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قصابوں اور کبابیوں کی لوٹ مار سے نجات دلوائی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.