منڈی ادھر ہی لگانے دیں گے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر کے آفس سے ہوگا

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر طارق خان نے عید قربان کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پہ کہ جتنی بھی عید قربان پہ منڈیاں ہوں گی مال مویشی ہم ان کو سپورٹ کریں گے اور منڈی ادھر ہی لگانے دیں گے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر کے آفس سے ہوگا قلندر آباد سپلائی دھمتوڑ شیروان حویلیاں یا ایبٹ اباد میں جہاں بھی مال مویشی کی منڈیاں ہوں گی جو نوٹیفائی ہوں گی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر سے ہم ان کو پوری سیکیورٹی دیں گے مال مویشی جگہ مختص کرائیں گے اور ان کی گاڑیوں کی پارکنگ کا مناسب انتظامات کریں گے ۔طارق خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عید قربان کے موقع پر ٹریفک پولیس کو اضافی نفری دی ھے ۔ٹریفک انچارج ایبٹ آباد طارق خان نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو مکمل سہولیات اور تعاون کریں گے ۔تجاویزات کے خاتمے کے لیے ٹریڈ یونین تحصیل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملکر ختم کریں گے ۔جو نوجوان سڑکوں پر تیز رفتاری سے موٹرسائیکلوں پر آوارہ گردی کرتے ہیں انکو کنٹرول کرنے کے لیے انکے والدین اور لواحقین سے بھی تعاون درکار ھے کہ کمسن بچوں کو سڑکوں پر نہ بھیجیں ۔غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کے لیے مہم شروع ھے تاکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ہائی لیول اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ھے کہ نو تعمیر شدہ پلازوں کے ایک فلور پر جب تک پارکنگ نہ ہو انکی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ٹریفک انچارج طارق خان نے تھانہ بکوٹ کوھالہ سے آذاد کشمیر سرکل بکوٹ راولپنڈی کی اھم ترین شاہراہ کشمیر پر ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی کی تاکہ اس علاقہ میں آنے والے مقامی لوگوں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تکلیف نہ ہو انھوں نے کہاکہ پہاڑی علاقوں میں لوگ خود بھی گاڑیوں کی فٹنس دیکھ کر سڑکوں پر آئیں ھم بھی چیکنگ کرتے ہیں اور مقامی تھانہ کے تعاون سے کام ہو رہاہے طارق خان نے کہا کہ کسی کو بھی ٹریفک یا اس سے متعلقہ کوئی بھی مسلہ ہو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں برائے راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.