اقتدار کے لئے الیکشن کبھی نہیں لڑا یہ متوسط طبقہ کے حقوق کی جنگ تھی

0

سرن(سٹاف رپورٹر ) ایم این اے سردار محمد یوسف نے سرن ویلی میں منڈی گھچہ ، جبڑ ، دیولی و دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا جو سفر 45 سال پہلے شروع کیا تھا وہ جاری و ساری رہے گا۔ہم نے اقتدار کے لئے الیکشن کبھی نہیں لڑا یہ متوسط طبقہ کے حقوق کی جنگ تھی جو ہم نے ہر مخاذ پر لڑی اور عوام کے حقوق عوام کو دہلیز پر لیکر دیئے ہیں ، انہوں نے کہا۔کہ حلقہ میں بجلی کا کام 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے حلقہ کے کونے کونے اور پہاڑ کی چوٹیوں تک بجلی پہنچ چکی ہے اس کے بعد لنک سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جو زور و شور سے جاری ہے اور آج 22 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف علاقوں کی لنک سڑکوں اور رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے ہم نے اپنے بینک بیلنس نہیں بنائے اور نہ ہی پلاٹ اور کوٹھیوں لی ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے ہمارے ہی دور میں ضلع مانسہرہ اور بالخصوص دیہاتی علاقوں میں تعمیر و ترقی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہزارہ ڈویژن میں بیشمار ترقیاتی منصوبوں کو لگایا ہے سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کے دور میں ہی لگے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی بانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان نے ملک کو تباہی کے دہانے لا۔کھڑا کیا تھا انکی نااہل ٹیم کی بدولت ملک تباہ و برباد ہو گیا جب سے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے بنیادی سہولیات زندگی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے آٹا 3000 روپے سستا ہوا ہے اسی طرح باقی چیزیں بھی سستی ہو رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف بھی ملکی معشیت کو استحکام دینے کے لئے دن رات کوشش میں مصروف ہی انہوں نے کہا کہ یہ ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا عوام کا حق ہر حال میں لیکر عوام تک پہنچائیں گے اس موقع پر سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام ، چیئرمین تحصیل بھی پکھل سردار شاہ خان و دیگر نے بھی خطاب کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.