سرکاری اداروں کی کارکردگی عوامی مساہل اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس

0

ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ناران میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی عوامی مساہل اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں واپڈا نیشنل ہای وے اتھارٹی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی فشری اور ایس کے ہائیڈرو و بالاکوٹ ڈیم کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں شاہراہ کاغان کی خستہ حالی بارے ڈی جی نیشنل ہائ وے نے بریفنگ دی اس موقع پر سردار یوسف نے کہا کے انہوں نے وزیر اعظم کے خصوصی فنڈز سے ڈھائی ارب روپے شاہراہ کاغان کی مرمت کے لیے رکھے جن پر ابھی تک محکمہ کی جانب سے عمل درآمد نہیں ہوا اس کوتاہی کو ۔ختم کر کے شاہراہ کی فوری منٹیننس کی جاے اس موقع پر مقامی لوگوں نے ڈیموں کی تعمیر سے مقامی افراد و آبادیوں کو نقصانات معاوضوں کی عدم ادائیگی درختوں کی کٹائی سے نقصانات بارے آگاہ کیا ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انہیں بریفنگ دی اور ادارے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا جس پر ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کے یہ ادارہ عوامی فواید کے بجاے مخصوص افراد کو مفادات دینے اور ہوٹل و جھیل سیف الملوک جانے والی گاڑیوں سے سو روپے ٹیکس لینے اور سہولیات کی عدم فراہمی پر برہمی کرتے ہوے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں چھ ممبران پشاور سے بھرتی کرنے پر تحجب کا اظہار کیا سردار محمد یوسف نے کہا کےبورڈ آف ڈائریکٹر کی تقرریاں بجٹ پر بوجھ ہیں صوبای حکومت ان کروڑوں روپے کے فالتو اخراجات کم کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرے واپڈا کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی پر انہوں نے سیاحتی مقامات پر بجلی کی فوری ترسیل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر سابق ضلع ناظم سردار سید غلام سابق تحصیل ناظم سید مظہر علی قاسم و ناران کاغان ہوٹل انڈسٹری و بلدیاتی نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور متعلقہ محکموں بارے شکایات بتای۔ اور مختلف سرکاری محکموں کی ناقص کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.