ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے خلاف مشتاق احمد غنی نے تحریک استحقاق جمع کروا دی

0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے خلاف مشتاق احمد غنی نے تحریک استحقاق جمع کروا دی.سابق سپیکر و موجودہ رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے. اس حوالے سے جب مشتاق احمد غنی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ہمیں عوام نے ووٹ دیا تاکہ انکے جائز مسائل کی نشاندہی کر کے ہم اسمبلی میں قانون سازی کریں لیکن بدقسمتی سے عوامی نمائندوں کو بہت چھوٹے مسائل میں بھی جانا پڑ جاتا ہے کیونکہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے جو ادارے بنائے گئے ہیں جن پر ملک کے بجٹ کا بڑا حصہ خرچ ہو رہا ہے وہ اپنے فرائض سے پوری طرح غافل ہو چکے ہیں اور انکے ترجیحات مکمل طور پر بدل چکی ہیں. مشتاق احمد غنی نے بتایا کہ ایک عام بندہ جب میرے پاس صرف اس لیے آئے کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتروں کے دروازے ان پر بند ہیں تو یہ لمحہ فکریہ ہے. مشتاق غنی نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک غریب شخص کو ڈی سی کے دفتر بھیجا گیا، وقت پہلے سے طے ہونے کے باوجود پہلے تو سائل کو گھنٹوں انتظار کروایا اور پھر اس کے ساتھ ناروا رویے سے پیش آیا گیا. مشتاق غنی نے کہا کہ یہ صرف اس بندہ کے تذلیل نہیں بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کے ساتھ ساتھ پورے ہاؤس کی تذلیل کی گئی ہے جس پر میں بطور رکن صوبائی اسمبلی تحریق استحقاق جمع کروا رہا ہوں اور آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس مسئلہ پر پورے ہاؤس کی توجہ مبذول کرواؤں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.